ابیٹ آباد (مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر مال نذیر احمد عباسی کے زیر صدارت لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیش کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر خالد زمان سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔اجلاس میں صوبائی وزیر مال نے ابیٹ آباد کے سروس ڈیلیوری سنٹر میں رش سے بچنے کے لیے لورا، باکوٹ اور بونی کے پٹوار حلقوں میں کمپیوٹرائزڈ فرد جاری کرنے کیلئے کاؤنٹر کا قیام کی ہدایت کی۔اس طرز پر صوبوں کے دوسرے ڈیلیوری سنٹرز کیلئے بھی ایک منصوبے مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر مال نے مزید کہا کہ جس سروس ڈیلیوری سنٹر میں سٹاف کی کمی ہے اسے جلد سے جلد پورا کیا جائے۔جس ڈپٹی کمشنر آفس میں سروس ڈیلیوری سنٹر کے کمپیوٹر آپریٹر کام کررہے ہیں انکو فورا واپس سروس ڈیلیوری سنٹر میں تعینات کیا جائے۔صوبے کے ہر سروس ڈیلیوری سنٹر میں جہاں جہاں نئے کمپیوٹر آپریٹر کی ضرورت ہو اس کیلئے جامع منصوبہ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے