کوہاٹ (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا۔ رمضان المبارک کے پہلے 15 دنوں میں 4121 دکانوں کا معائنہ کیا، 28 کے خلاف ایف آئی آر درج، 57 کاروباری مراکز سیل، 12 دکاندار گرفتار جبکہ دیگر دکانداروں کو وارننگ دی گئی۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے کیا۔ڈی۔اے بازار، مین بازار، مصطفٰی بازار، بنوں بازار، مرغی منڈی، پرانا جیل روڈ، بلی ٹنگ بازار، گمبٹ بازار، لاچی بازار، درہ بازار اور گردونواح کے علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر بذات خود میدان میں موجود رہے اور مختلف علاقوں میں کارروائیوں کی نگرانی کی۔کارروائیوں کے دوران 4121 دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، صفائی کی ناقص صورتحال اور دیگر خلاف ورزیوں پر 28 افرادکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ 57 دکانوں کو سیل کرکے 12 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔ان گرفتار دکانداروں میں قصاب، سبزی و پھل فروش، نانبائی، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈیوں میں سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں ضلع بھر میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے انتظامی افسران بازاروں کا مسلسل دورہ کرتے ہیں اور انتظامی عملداری قائم کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے