مکہ مکرمہ (مانند نیوز ڈیسک)سعودی حکومت کی جانب سے مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھیک مانگتے 4 ہزار 345 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈائریکٹر ادارہ امن عامہ محمد البسامی کے مطابق مسجد الحرام کے علاوہ مختلف مقامات پر محکمہ انسداد گداگری کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ رمضان المبارک میں سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔محمد البسامی نے کہا کہ ماہ رمضان میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گداگر بڑی تعداد میں مکہ مکرمہ پہنچ جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے گرفتار ہونے والے بھکاریوں میں سے 90 فیصد کا تعلق پاکستان سے ہے۔قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی کے مطابق سعودی عرب، عراق اور دیگر ممالک سے گرفتار ہونے والے زیادہ تر بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ حرم شریف کے اندر سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں اکثریت کا تعلق بھی پاکستان سے ہوتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے