(نما ئندہ منند)تحصیل بار ایسوسی ایشن پبی کے سالانہ انتخابات برائے 2024۔25 میں ملگری وکیلان نے حکو متی اتحاد کے انصاف لایرز فورم کوشکست سے دوچار کر دیا ملگری وکیلان کے فورم کے طارق محمود خٹک ایڈوکیٹ صدراور ملگری وکیلان کے شراف الدین ایڈوکیٹ جنرل سیکر ٹری منتخب ہو ئے حکو متی اتحاد ایک سیٹ بھی نہیں جیتی تحصیل بار ایسوسی ایشن پبی کے سالانہ انتخابات برائے 2024۔25 میں صدارت کے دوڑ میں شامل طارق محمود خٹک ایڈوکیٹ ملگری وکیلان اور مد مقابل امیدوار ذاکر اللہ ایڈوکیٹ انصاف لایرز فورم کے درمیان مقابلہ ھوا اور ملگری وکیلان کے فورم سے طارق محمود خٹک ایڈوکیٹ نے ذاکر اللہ ایڈوکیٹ انصاف لایرز فورم کوشکست دے دی جنرل سیکرٹری شپ پر ملگری وکیلان سے شراف الدین ایڈوکیٹ اور انصاف لائرز فورم سے نورالامین خٹک ایڈوکیٹ کے درمیان مقابلہ ھوا اور شراف الدین ایڈوکیٹ نے نورالامین کو شکست دیا اور نائب صدارت پر ملگری وکیلان سے منتخب امیدوار محمد فضیل اعوان ایڈوکیٹ نے انصاف لائرز فورم کے امیدوار حسین اللہ ایڈوکیٹ کو بری طرح شکست کو دوچار کیا فنانس سیکرٹری شپ کے لئے ملگری وکیلان کی طرف سے اخونزادہ نجم الزمان ایڈوکیٹ نے انصاف لائرز فورم کے امیدوار واحد گل ایڈوکیٹ کو بھاری اکثریت سے شکست دی اور اخونزادہ نجم الزمان ایڈوکیٹ تحصیل بار ایسوسی ایشن پبی کو دوسری مرتبہ فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے سارے سیٹوں پر ملگری وکیلان نے میدان مار لیا اور موجودہ حکومت پینل کو بری طرح شکست سے دوچار کیا اور ایک سیٹ بھی نہیں جیتی