پشاور(مانند نیوز ڈیسک) کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے بشام خودکش حملے میں ملوث 10 دہشت گرد اور سہولت کارگرفتار کر لئے ہیں۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملے میں ملوث نیٹ ورک کاتعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے اور خودکش حملہ آورکاتعلق افغانستان سے ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ بارودسے بھری گاڑی چمن کے راستے ڈی آئی خان درہ زندہ پہنچائی گئی تھی،گاڑی شانگلہ کے قریب پٹرول پمپ پر 10دن کھڑی رہی، گاڑی10دن تک 500روپے فی دن کرائے پر پارک کی گئی تھی،گاڑی کونان کسٹم پیڈگاڑیوں کے سمگلرکے ذریعے چکدرہ پہنچایا گیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خودکش حملے کے روز گاڑی کو دھماکے والی جگہ پہنچایا گیا، گاڑی کو چمن سے چکدرہ پہنچانے والا ایک سہولت کار بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، حملے کا ماسٹر مائنڈ بلال داسو ڈیم حملے میں بھی ملوث اور مطلوب ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے