اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی، مزید کہا کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائیگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے