نوشہرہ(مانند نیوز) صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا بیس بدل کر نوشہرہ کے بازاروں کا دورہ کیا، اس موقع پر پی کے 85 کے ایم پی اے زر عالم خان بھی ان کے ہمراہ تھے،صوبائی وزیر نے اشیائے خورد نوش کی قیموں کو چیک کیا،جہاں مہنگے داموں اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے پر 3 دوکاندار گرفتار 12 کو نوٹس جاری کئے،صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت اقدامات کر رہے ہے،ان کا کہنا تھا کہ نوشہرہ سے مہنگائی کے حوالے سے کافی زیادہ شکایات مل رہی تھی،عوامی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے آج نوشہرہ کینٹ کا دورہ کہا اور مختلف دکانوں پر قیمتیں معلوم تو متعدد اشیاء کی قیمتیں کنٹرول سے زیادہ تھی، صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ غیر فعال پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے،اور ذخیر اندازوں اور خودساختہ مہنگائی کرنے والے دکانداروں کو جیل بھیجا جائے گا، ان کا کہنا تھا رمضان کے اس بابرکت مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہمارا مشن ہے اور عمضان کے بعد عوام کی مفاد کے لیے بہتر اقدامات اٹھا ریلیف فراہم کرینگے