نوشہرہ(مانند نیوز)عمران خان کی رہائی کے لیے نوشہرہ میں تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ،احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان کی شرکت،مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء صفدر حسن یوسفزئی نے کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء صفدر حسن یوسفزئی بانی کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کے لیے شوبرا چوک نوشہرہ کینٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور غیر قانونی طور پر قید قائد عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا،مظاہرے میں ایم پی اے میاں عمر کاکا خیل، ایم پی اے زر عالم خان، ایم پی اے اشفاق،،ایم این اے ذو الفقار خان اور ایم این اے شاہ احد بھی شریک ہوئے،مظاہرین نے نوشہرہ شوبرا چوک کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے کے باعث نوشہرہ شوبرا چوک کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند رہا،مظاہرین نے عمران خان کی آزادی کے لیے نعرے لگائے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک سوچ ہے ایک نظریہ ہے اور اسی وجہ سے اس ملک کے نوجوان آج عمران خان کی آزادی کے لیے سڑکوں پرہے، مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ یہ احتجاجی مظاہرے ایک تحریک کی شکل اختیار کرے گا اور اگر عمران خان کو آزاد نہیں کیا گیا تو پورے خیبر پختون خوا کے عوام پنجاب میں ڈھیرے ڈال کر عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک چلائے گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے