ملاکنڈ (مانند نیوز)ملاکنڈ لیویز فورس تھانہ خاربٹ خیلہ کے حدود میں منشیات فروشوں،چوروں ،غیر قانونی اسلحے کے نمائش کرنے والوں اور دیگر جرائم کے روکھتام کے غرض لیویز تھانہ خار بٹخیلہ کے انچارج صو بیدار طاہر روم خان نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مھمند کے خصوصی ہدایت پر صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز فورس سمیع اللہ باچا اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ نور نواز خان کے نگرانی میں اپنے تفتیشی ٹیم محرران فلک ناز خان شفیق خان, طارق خان ، عابد خان اور دیگر لیویز نفری کے ہمراہ لیویز تھانہ خار کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرا ئیک آپریشن کے دوران مختلف کارروائیوں میں 582 گرام چرس، غیر لائسنس یافتہ اسلحے کے نمائش کے دوران 8 عدد پستول، 2 کلاشنکوف، 50 عدد کارتوس، شراب برامد کرنے کے ساتھ ساتھ 4 اشتہاری ملزمان کو بھی حراست میں لے کر ان ملزمان کے خلاف لیویز تھانہ خار میں الگ الگ مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دی گئی اس دوران لیویز تھانہ خار بٹخیلہ میں مختلف نوعیت کے 34 مقدمات درج ہوئے جس میں 42 ملزمان نامزد ہوچکی تھیاور 42 ملزمان میں 38 ملزمان کی گرفتاری بروقت کی گی تھی جبکہ 4 عدم گرفتار 34 درج شدہ مقدمات میں 30 مقدمات داخل عدالت جبکہ 4 زیر تفتیش پڑے ہوئے ہیں 67 اشتہاری ملزمان میں سے 4 اشتہاری ملزمان گرفتارہوچکی ہیںان اشتہاری ملزمان سے 27 کا تعلق باہر اضلاع سے ہے اس دوران لیویز فورس تھانہ خار میں قتل کے 1،اقدام قتل کے 5،سرقہ عام 6،منشیات کے 4،اسلحے کے 5،متفرق 9،اسپیشل لاء کے2 ایکسیڈنٹ وغیرہ کے ایک ایک مقدمات درج ہوئے ہیں اور معمولی نوعیت کے زیادہ مقدمات لیویز تھانہ خار کے انچارج صو بیدار طاہر روم خان نے علاقے کے مشران کے تعاون سے راضی ناموں کے زریعے جاری تنازعات کو ختم کرکے ایک دوسرے کے خلاف جمع شدہ درخواستیں واپس لیکر ملاکنڈ انتطامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا اس موقع پر انچارچ صوبیدار لیویز تھانہ خار بٹ خیلہ طاہر روم خان نے میڈ یا کے زریعے عوام الناس اپیل کی کہ اپنے علاقے اور ایندہ نسل کے خاطر منشیات فروشوں اور چوروں کے خلاف انتطامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور ساتھ ساتھ یہ بھی اپیل کی ہے کہ عید الفطر قریب ہے اور چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں اور چند لمحوں کے خوشیاں کسی کے غم میں تبدیل نہ ہوجائے