مکہ مکرمہ(مانند نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آخری عشرے کی عبادت میں شرکت کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد قیام اللیل، تہجد اور ختمِ قرآن کی دعاؤں میں شرکت کریں گے۔ مکہ مکریہ میں کابینہ کے وزرا ء اور اعلی عہدیداروں نے ولی عہد کا استقبال کیا۔ دوسری جانب ماہ رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین آنے والے زائرین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ماسک کا استعمال لازمی اور راہداریوں میں بیٹھنے سے بھی گریز کیا جائے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زائرین خیال کریں کہ حرمین شریفین جاتے وقت کوئی سامان ساتھ نہ ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے