اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کی تشکیل نو کردی۔ ایک نجی ٹی وی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کو ای سی سی کا رکن بنادیا، ان کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر7 ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیر خزانہ برقرار رہیں گے، ای سی سی ارکان میں تجارت، پاور اور پیٹرولیم کے وفاقی وزرا شامل ہیں، اس کے علاوہ اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزرا کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔