پشاور (مانند نیوز) خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ ایم بی بی ایس سال چہارم پروفیشنل امتحانات میں رحمان میڈیکل کالج پشاورنے صوبے بھر کے اٹھارہ سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں پاسنگ پرسنٹیج کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری شدہ سالانہ نتائج کے مطابق خیبر میڈیکل کالج پشاور نے دوسری جبکہ گجو خان میڈیکل کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایم بی بی ایس سال چہارم کے سالانہ امتحانات 2023 میں رحمان میڈیکل کالج کے ایک سو پانچ طلباء طالبات نے حصہ لیا جس میں ایک سو ایک طلباء و طالبات کامیاب رہے۔ سالانہ نتائج کے مطابق رحمان میڈیکل کالج نے چھانوے اشاریہ انیس فیصد نتائج کے ساتھ پورے صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اسی طرح رحمان میڈیکل کالج کے طالب علم مہتاب علی شاہ نے پورے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں دوسری جبکہ اسی کالج کی ماہا امجد نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس موقع پر آر ایم سی کے پرنسپل ڈاکٹر مختیار زمان نے رحمان میڈیکل کالج کے تمام کامیاب طلباء وطالبات کو مبارکباد دی انکا کہنا تھا کہ یہ کالج کے لیے فخر کی بات ہے کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے تمام الحاق شدہ کالجز میں رحمان میڈیکل کالج نے پاسنگ پرسنٹیج کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔