وانا(مانند نیوز) موسیٰ نیکہ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے ایگزیکٹیو باڈی نے عبوری کابینہ تشکیل کر دیا گیا، عبوری کابینہ کے صدر زیر محمد وزیر، جنرل سیکرٹری عصمت اللہ وزیر ہونگے۔ منگل کے روز وانا رُستم بازار میں ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو باڈی کے آراکین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ ایگزیکٹیو باڈی کے آراکین نے عبوری کابینہ کے تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس کے بعد مشترکہ اور متفقہ اعلا میہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق 7 رُکنی عبوری کابینہ آراکین کے عہدوں کا اعلان کر دیا۔ موسیٰ نیکہ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صدر، زیر محمد وزیر ہونگے۔ عصمت اللہ وزیر (لیکچرار) جنرل سیکرٹری، نائب صدر خانزادہ وزیر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حیات اللہ عرف خمینی، فنانس سیکرٹری سیدمحمد وزیر عرف (سید)، میڈیا کوآرڈینیٹر اسد اللہ وزیر اور ملک معراج کو رابطہ سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو باڈی کے سینئر رکن ملک آمیر محمد خان وزیر نے کہا کہ مشاورتی اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے کیئے گئے۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا، کہ موسیٰ نیکہ ویلفیئر خالص، غیر سیاسی، غیر سرکاری، غیر منافع بخش اور کسی مخصوص چھپے ہوئے ایجنڈے سے مبرا تنظیم ہے۔ تنظیم کے ذمہ داران کو اہم ٹاسک دئے گئے ہیں۔ جنوبی وزیرستان لوئر کیلئے ہمیں بہت کچھ کرنا ہے۔ اس موقع پر عبوری کابینہ کے صدر زیر محمد وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے ایگزیکٹیو باڈی کا شکریہ آدا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے حسن ظن کا میں مشکور ہوں، تاہم تنظیم کو خلق خُدا کی بہتری کیلئے مزید فعال کرنے کی کوشش کرونگا۔ ہم ہر طرح کے سیاسی، گروہی، مذہبی اور نسلی تفرقات و اختلافات ہٹ کر ایک فلاحی پلیٹ فارم پر جمع ہو چکے ہیں۔ ہم کشتیاں جلا چکے ہیں اب عوامی فلاح ہی واحد مقصد ہوگا۔ یاد رہے کہ موسیٰ نیکہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو باڈی میں سابق کسٹم کلکٹر حاجی نصر اللہ وزیر، ملک آمیر محمد خان، ملک نور الامین، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردار علی خان، ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے وزیر ذادہ، ماہر تعلیم محمد آیاز وزیر، ایجوکیشن مینجمنٹ کے زیر محمد وزیر، مشہور سماجی کارکن سید نور وزیر، سابق کونسلر شیر زمان وزیر اور لیکچرار سیف اللہ وزیر شامل ہیں۔