اسلام آباد(مانند نیوز )وزیراعظم محمدشہبازشریف نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر اندرون اور بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کے ساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو یاد رکھیں جنہیں قابض افواج کے بدترین مظالم کا سامنا ہے ۔بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اس مبارک موقع کی خوشیوں کو مناتے ہوئے ان پرمسرت لمحات کو پھیلانے اور کمزور طبقات کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے کی اہمیت کو نہیں بھولنا چاہئے۔انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو یاد رکھیں جنہیں قابض افواج کے بدترین مظالم کا سامنا ہے اور وہ جبر کے اس ماحول میں عید کی خوشیاں منانے پر مجبور ہیں ۔ ہم سب دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان کی مشکلات کو آسان فرمائے۔وزیراعظم نے دعا کی ہے یہ مبارک وقت ہماری قوم، خطے اور دنیا کے لوگوں کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے