اسلام آباد (مانند نیوز )متحدہ عرب امارات میں نمازِ عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عید کا اعلان برج خلیفہ کے سنگم میں رکھی توپ سے دو گولے داغ کر کیا گیا۔شیخ زاید مسجد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جبکہ شارجہ، عجمان اور دیگر ریاستوں میں بھی عید کے اجتماعات ہوئے۔دبئی میں نمازِ عید کے موقع پر 2 افراد نے اسلام بھی قبول کیا۔ اس موقع پر ’’اللّٰہ اکبر‘‘ کی بھرپور گونج بھی سنائی دی۔دوسری جانب سعودی عرب، افغانستان، قطر، فلپائن، ملائیشیا اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔عید الفطر کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے