پشاور(مانند نیوز) گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے عراق میں عالمی مقابلہ قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے حافظ قاری محمد ابوبکر کو منگل کے روز گورنرہاوس میں خصوصی مد عو کیا اوراُن سے ملاقات کی۔گورنرنے قاری ابوبکرکوعالمی مقابلہ قرأت میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی سند اور نقدانعام سے نوازا۔ میئرپشاور حاجی زبیرعلی، حافظ قاری محمدابوبکر کے والد ثاقب ظہیر اور قاری احمدعلی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ گورنر حاجی غلام علی نے عراق میں عالمی مقابلہ قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر حافظ قاری محمد ابوبکر اور اُن کے والدکو مبارکباد دی اور کہاکہ یہ یقینا پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا اعزازہے کہ عالمی سطح پر ہونیوالے قرأت کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی گئی۔ قاری محمد ابوبکر نے اس سے پہلے بھی ایران میں عالمی مقابلہ قرأت میں روح پرور قرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ گورنرنے اس موقع پر حافظ قاری محمدابوبکراوراُن کے والدین واساتذہ کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔ حافظ قاری محمدابوبکرکے والد نے گورنرہاوس مدعو کرنے اور حوصلہ افزائی پرگورنر کاشکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے