پبی (مانند نیوز)عیدالفطر پرامن ماحول میں منانے کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل۔عید گاہوں۔بازاروں،تفریحی مقامات،مزارات پر اضافی نفری جبکہ داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندیاں کمانڈوز تعینات۔چاند رات پر ہوائی فائرنگ کرنے والو اور عید میں ون ویلنگ کرنے والو کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد اظہرخان نے عیدالفطر سیکورٹی کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں افسران کو عملدرآمد کیلئے سخت احکامات جاری کر دئیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کے زیر صدارت عیدالفطر کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے میٹنگ کاانعقادکیا گیا۔میٹنگ میں SDPOs، SHOs نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران چاند رات پر ہوائی فائرنگ,عید میں پرامن ماحول فراہم کرنے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے نہ ہی اْنہیں کسی ضمانت پر چھوڑا جائے۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی عید جیل میں ہوگی۔کوتاہی کرنے والے افسران کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔عید کے موقع پر عید گاہوں،مزارات، بازاروں،تفریح گاہوں،پارکوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔کھلونا نما اسلحے کے خرید وفروخت،ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکل سواروں کیخلاف بھر پور کاروائیاں کریں۔عید کے دنوں میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔تاکہ عوام رش میں پھنس کر عید کی خوشیوں سے محروم نہ ہو سکیں۔عید کے پرامن انعقاد کیلئے نوشہرہ پولیس اپنیتمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے