چترال(مانند نیوز) چیف سیکرٹری خیبر پحتون خواہ کے ہدایت پر تحصیل میونسپل انتظامیہ کے عملہ نے تحصیل میونسپل آفیسر محمد حنیف کے نگرانی میں چترال ٹاون کے محتلف بازاروں کی صفای کی۔ چیف سیکرٹری خیبر پحتون خواہ کے ہدایت کے مطابق تحصیل میونسپل انتظامیہ میں کام کرنیوالے خاکروبوں نے عید کے دن چھٹی نہیں کی بلکہ عید کے دن صفای کی۔ ٹی ایم او چترال محمد حنیف نے ہمارے نمایندے کو بتایا کہ صوبای حکومت نے ہدایت کی تھی کہ عید کے دن صفای کا عملہ چھٹی نہیں کرے گی بلکہ صفای کرے گی تاکہ عید کے موقع پر پورا خیبر پحتون خواہ کے تمام اضلاع صاف ستھرا رہے۔ڈپٹی کمشنر چترال اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بھی چترال بازار کا دورہ کرکے صفای والے کام کا معاینہ کرکے اس پر تسلی کا اظہار کیا۔ ہمارے نمایندے سے باتیں کرتے ہویے ٹی ایم او چترال محمد حنیف نے بتایا کہ ٹی ایم اے چترال اگرچہ کافی مالی مشکلات کا شکار ہے پچھلے دنوں صفای کے عملہ نے ہڑتال بھی کی تھی کیونکہ ان کو کیی مہینوں کو تنخواہیں نہیں ملی تھی مگر اس کے باوجود ہماری کوشش ہوں گی کہ شہر کو صاف ستھرا رکھے تاکہ شہریوں اور یہاں آنے والے سیاحوں کو کسی قسم کا مشکلات پیش نہ ہو اور گندگی کی وجہ سے چترال پھولوں کی بجایے گندگی کا شہر نظر نہ آیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کا دیگر عملہ بھی موجود تھا جو اس صفای مہم کی نگرانی کررہے تھے۔چترال کے عوام نے ٹی ایم اے کے اس عمل کو نہایت سراہا کہ انہوں نے عید کے دن بھی چھٹی نہیں کی اور چترال کی صفای ستھرای میں سارا دن مصروف عمل رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے