پشاور(ون ویلنگ) ایس پی ورسک ڈویژن محمد جواد اسحاق کو ملنے والی عوامی شکایت ملنے پر ڈی ایس پی ریگی امتیاز عالم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ناصرباغ ابراہیم خان نے ناصرباغ کی حدود میں گاڑی میں مسلح ہو کر گھومنے، ویلنگ، ڈرافٹنگ اور سکریچنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی ورسک ڈویژنز محمد جواد اسحاق کو ملنے والی عوامی شکایات پر ڈی ایس پی ریگی امتیاز عالم خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ناصرباغ ابراہیم خان نے گزشتہ روز ناصر باغ روڈ ناکہ بندی پر مشکوک گاڑی کو روک کر گاڑی کی تلاشی لینے پر ایک عدد پستول، ہزاروں روپے مالیت کی چرس اور گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی، گرفتار ملزمان کی شناخت دلاور اور قائداللہ پسران غلام الرخمان سے ہوئی، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔