اسلام آباد(مانند نیوز)ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آ گئی۔جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق 1100روپے کم ہوکرفی تولہ سونا2 لاکھ 46 ہزار 500 روپے پرآگیا،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کی کمی سے2 لاکھ 11 ہزار 334 روپے پرآگئی۔اس کے علاوہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت1 لاکھ 93 ہزار 723 روپے ہوگئی۔، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں11 ڈالرسستا ہوکرفی اونس سونا 2364 ڈالرپرآگیا