اسلام آباد(مانند نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے نوشکی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔اپنے جاری بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلی بلوچستان سے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بے گناہ، معصوم انسانوں کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا ملے گی، بلوچستان میں خونریزی کرنے والے صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں۔