اسلام آباد(مانند نیوز) آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے مذاکرات کے سلسلے میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب وفد کے ہمراہ واشنگٹن روانہ ہو گئے۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات بھی ہونے کا امکان ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت آئندہ ہفتے ہو گی، پاکستان نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے درخواست کرے گا۔نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے بعد ہوں گے۔معاشی ٹیم کے ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف کے علاوہ ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے