پشاور (مانند نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے بحرین کالام شاہراہِ کو ٹریفک کیلئے کھولنے اور کئی گھنٹوں سے پھنسے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو متبادل راستے سے نکالنے پر محکمہ ہائے ریلیف و سیاحت، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو و سیکورٹی اداروں کی دن رات کاوشوں کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ بحرین سے آگے اسریت کے مقام پر شاہراہ کو ٹریفک کیلئے مزید کشادہ کر دیا جائے گا جہاں زیادہ لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے تاکہ سیاحوں کی آمد و رفت بلارکاوٹ جاری رکھی جا سکے۔ اپنے بیان میں انہوں نے شاہراہِ بحالی کے کام پر اظہار اطمینان کیا اور واضح کیا کہ اسریت کے مقام پر شاہراہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹا کر اسے کشادہ کرنے اور دریائے سوات کے کٹاؤ سے بچانے کیلئے بھاری مشینری کا استعمال جاری ہے اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کی نگرانی میں پوری تندہی سے کام ہو رہا ہے اور ٹوقع ہے کہ پیر کی صبح تک شاہراہِ کو مکمل بحال کر دیا جائے گا نیز سڑک کو اتنا کشادہ بنا دیا جائے گا کہ اس پر بھاری ٹریفک سمیت سیاحوں کی گاڑیاں آسانی سے گذر سکیں۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ سیاح پورے اعتماد کے ساتھ سوات کالام سمیت صوبے کے کسی بھی سیاحتی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں جہاں تمام متعلقہ ادارے انکی خدمت اور سہولیات کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے