خار(نمائندہ مانند)حکومت خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ باجوڑ کے افسران نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ متاثرہ گھرانوں کے مالکان کیساتھ ملاقات کی اور ان کو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوارالحق نے حالیہ بارشوں کے باعث انتظامی افسران کو ہدایات جاری کی ہے کہ متعلقہ تحصیلوں میں متاثرہ گھرانوں کے سروے کرلے تاکہ ان کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔اسی طرح عوامی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شاہ نواز خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو محمد ریاض نے موٹر کار اور فلائنگ کوچ باجوڑ ٹو پشاور کرایہ چیک کیا۔ دوران چیکینگ سواریوں سے کرایہ کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوں نے تمام ڈرائیوروں پر واضح کیاکہ زیادہ کرایہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااور جو ڈرائیور ملوث پایا گیا ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے