پبی (نما ئندہ ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر نوشہرہ کاشف خان کا اے سی نوشہرہ تنویر اور اے ڈی سی ریلیف عمر بن ریاض ایڈیشنل اے سی عبدالقیوم کے ہمرا رات گئے ممکنہ سیلابی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے ریسکیو 1122 کنٹرول روم، کلپانی پل پیر سباق،مانا خیل نوشہرہ کلاں سمیت مختلف حساس مقامات کا دورہ یاد رہے گز شتہ رات 1 بجے سے 3بجے کے درمیان 172000کیوسک کا سیلابی ریلہ نوشہرہ میں دریائے کابل سیگزرے گا۔ جس سے نشیبی علاقوں اور دریائے کابل کے آس پاس بالکل قریب گھروں میں پانی کے داخلے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، سیلاب کے اس ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 سمیت تمام تر ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے ہائی لیول الرٹ پر ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ریسکیو واٹر ریسکیو اور ڈیزاسٹر ٹیموں کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے obm بوٹ انجن، کشتیوں سمیت لائف جیکٹس،لائف لائن اور سیلابی صورتحال کے دوران استعمال ہونے والے دیگر سامان مہیا کر دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کاشف کی جانب سے عوام اناس سے التماس ہیں کہ دریا کے کنارے مقیم آبادی والے افراد بر وقت نکل مکانی کو یقینی بنائے اور کسی بھی نا خوش گوار صورت حال کے پیش نظر ریسکیو 1122 ٹول فری نمبر ڈائل کر کے ریسکیو کی خدمات حاصل کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے