وانا (قسمت اللہ وزیر) گنگی خیل سوسائٹی نے اج گورنمنٹ مڈل سکول فار بوائے اور گورنمنٹ پرائمری سکول فار گرلز کاریز کوٹ کو فعال بنانے کیلئے ایک گرینڈ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں انہوں نے فیصلہ کیا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو سکولوں کو بہتر بنانے کیلئے کام کرے گی۔ اس کمیٹی کا اہم منصوبہ یہ ہوگا کہ کمیٹی کاریز کوٹ گنگی خیل کے ہر گھر گھر کو سکول کی اہمیت کا پیغام پہنچائے، والدین کو درخواست کریں گے کہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ان کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے اپنے بچوں کو سکول اور مدرسے میاں داخل کرائیں، سوسائٹی کے کارکنان اپنے علاقے کی تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے گرینڈ میٹنگ میں ایک متفقہ فیصلہ یہ بھی کیا گیا کہ تعلیمی آگاہی مہم کیساتھ ساتھ سکولوں کی بہتری کے لئے سول انتظامیہ اور ایجوکیشن آفیسرز سے سکولز کو بہتر بنانے کیلئے میٹنگ اور بہترین سکول عملہ کا انتخاب کرے گی۔ اس کمیٹی کے کارکنان گنگی خیل کے ہر گھر / مسجد جاکر والدین کو تعلیم کی اہمیت کو سمجھانے کی بھرپور کوشش کرینگے، اور انہیں سکولوں میں اپنے بچوں کو داخل کروانے کے لئے ترغیب دیں گے، اس کمیٹی میں علماء کرام کی موجودگی انتہائی خوش آئندہ ہے، اس طرح کے اقدامات گنگی خیل کے آئندہ آنے والی نسل کی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، میٹینگ میں پاکستان پیپلز پارٹی نیبرہوڈ کونسل کاریز کوٹ گنگی خیل کے چیئرمین وارے خان وزیر، مولانا زینت اللہ وزیر مہتمم دارالعلوم کاریزکوٹ، ایڈوکیٹ حبیب وزیر، صلاح الدین وزیر، صحافی قسمت اللہ وزیر، انصاف یوتھ ونگ کاریز کوٹ گنگی خیل کے صدر صدام وزیر، عوامی نیشنل پارٹی کاریز کوٹ گنگی خیل کے صدر میرزومان وزیر، نیاز والی وزیر، گل سادین وزیر و دیگر نے شرکت کی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے