پبی (مانند نیوز)پبی تحصیل بار ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب پبی میں منعقد ہوئی۔تقریب حلف برداری کے مہمان خصوصی محمد آصف خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ تھے۔مہمان خصوصی محمد اصف خان نے پبی تحصیل بار ایسوسی ایشن کے ملگری وکیلان کے صدر طارق محمود خٹک جنرل سیکرٹری شراف الدین اور نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب سے مہمان خصوصی محمد آصف خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،طارق آ فریدی ایڈوکیٹ صدر پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، شہزاد گل خٹک ایڈوکیٹ ممبر خیبر پختونخوا بار کونسل، طارق محمود خٹک صدر ملگری وکیلان پبی تحصیل بار ایسوسی ایشن اور شرف الدین جنرل سیکرٹری نے خطاب کیا۔ نوشہرہ بار ایسوسی ایشن کے صدر فدا محمد آفریدی ایڈوکیٹ بھی سٹیج پر موجود تھے۔ طارق محمود خٹک نے سپاس نامہ پیش کیا اور تحصیل بار پبی کے مسائل پیش کیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اصف خان نے بعض مسائل کو موقع پر منظوری دے دی اور دیگر مسائل کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے