پشاور(مانند نیوز )مسلم چیریٹی کی جانب سے مردان کے 120مستحقین میں پیکج تقسیم کئے گئے۔ پیکیج میں نئے کپڑے،جوتے،مٹھائی اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں۔پیکج تقسیم کے حوالے سے مردان کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ضلع بھر کے مستحق یتیم ولاچار بچوں میں پیکج تقسیم کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروگرام کے آرگنائزر لیبر ایجوکیشن آرگنائزیشن کے حسن حساس،نوجوان ماہر تعلیم امجد حسین،زمونگ جذبہ ویلفئیر سوسائٹی کے محمد پرویز،پارٹ آرگنائزیشن کے فیاض الاسلام،خائستہ رخمان،مفتی اختر علی،عارفہ اور لیبر ایجوکیشن آرگنائز یشن کی چئیر پرسن ارم عطیہ نے بھی خطاب کی،حسن حساس نے کہا کہ عید کی خوشیاں تو عیدی اور تحائف سے ہوتی ہیں،مشکل حالات کے باوجود اللہ پاک اپنے بندوں کو اکیلا نہیں چھوڑتا،انہوں نے کہا کہ مسلم چیریٹی کا مقصد مستحق افراد کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنا اور باعزت روزگار فراہم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مردان کے 355مستحقین میں رمضان پیکج اور 120مستحقین میں عید پیکج تقسیم کیا گیا، انہوں نے کہا کہ مسلم چیرٹی ایک ایسا ادارہ ہے جو خدا ترس لوگوں کے خیرات زکواۃ اور عطیات پر چلتا ہے۔ یہ دنیا کے کئی ممالک میں انسانیت کی خدمت، تعلیم، ہنر اور غربت کے خاتمے کے لیے اپنی کوشیش کرتا ہے۔ انہوں نے تمام منتظمین کا شکریہ اداء کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے اپنے معاشرے کو ترقی کی طرف لے جانا ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے