ہزارہ (مانند نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان کی ٹرانسفر پر انکے اعزاز میں سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے خصوصی شرکت کی۔کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے علی شیر خان کی خدمات کوریونیو کورٹ کیسز، ریونیو معاملات، پرائس چیکنگ اور انکی پیشنہ وارانہ خدمات کوسراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور ایبٹ آباد سے ٹرانسفر کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اورامید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وہ ملک و قوم کی بھلائی اور شہریوں کو سروسز کی فراہمی کے حوالے سے اپنابھر پور کردار ادا کریں گے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال دیگر اعلی افسران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی س موقع پر موجود تھے