چترال (مانند نیوز)چترال پشاور شاہراہ دروش میں کلدام گول کے مقام پر بند۔ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ سکول سے واپس آنے والے طلباء بھی سیلاب میں پھنس گیے۔ دروش میں کلدام گول نالہ میں شدید طغیانی کی وجہ سے مسافر گاڑی سیلاب کے اندھر پھنس گیا جسے بڑی مشکل سے ٹریکٹر سے باندھ کر نکالا گیا۔ اسی جگہہ زنانہ ڈگری کالج بھی ہے جہاں کے طالبات بھی سیلاب کی وجہ سے محصور ہوچکے تھے۔ طلباء کو لانے والے ایک سکول بس بھی سیلاب میں پھنس چکا تھا جسے بڑی مشکل سے نکالا گیا۔ بس میں پھنسے ہویے طلباء نے بتایا کہ ہم بہت خوف زدہ ہوگیے یہاں پل نہ ہونے کی وجہ جب بھی بارش برستی ہے تو اس نالے میں سیلاب آتا ہے ہم بار بار مطالبہ کرتے آرہے ہیں کہ یہاں ایک پل تعمیر کیا جایے مگر اس کی کہیں بھِی شنوانی نہیں ہوتی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ این ایچ اے کی جانب سے صرف ایک ٹریکٹر بھیجا گیا تھا مگر وہ بھی سیلاب میں آنے والا ملبہ جو سڑک پر جمع ہواتھا اسے صاف نہ کرسکا۔ مسافر گاڑیوں کے ڈرایور جان کا حطرہ مول لیتے ہویے اس سیلاب کے اندر سے گاڑیاں گزارنے پر مجبور ہیں۔ برساتی نالے کے دونوں جانب کثیر تعداد میں گاڑیاں پھسن چکے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نیشنل ہای وے اتھارٹی کا مینٹینس سیکشن سڑک کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کا فنڈ تو لیتا ہے مگر اسے چند افسران اور ٹھیکداران ملی بگھت کرکے ہڑپ کرجاتے ہیں۔ متاثرہ لوگوں نے اعلے حکام سیمطالبہ کیا ہے کہ کلدام گول نالہ میں پچھلے دنوں بھی چوبیس گھنٹے سے زیادہ مسافر پھنس چکے تھے یہاں ایک پل تعمیر کیا جایے تاکہ مستقل بنیادوں پر اس مسلے کا حل نکالا جاسکے اور مسافر گاڑی بار بار اس سیلابی نالے مِیں پھنسنے سے بچ جایے چترال پشاور کے شاہراہ پر گزرا ہوا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے