پشاور(مانند نیوز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ملٹری پولیس کے ہمراہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے890 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان کی نگرانی میں کینٹ سیکٹر میں کوننگ کی گئی تھی جہاں پر کالے شیشوں کے استعمال‘ سیٹ بلیٹ اور ہیلمٹ نہ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور حدود میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کے دوران ملٹری پولیس کی جانب سے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ساتھ بھر پور تعاون کیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہر میں ٹریفک کی روانی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی جبکہ قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور تیز رفتاری سے گریز کرنے سمیت دوران سفر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں جبکہ خلاف ورزی کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے