پشاور(مانند نیوز) کسٹم انٹیلی کے 2 شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ کسٹم ہاؤس پشاور میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختون خوا حاجی غلام علی، آئی جی ایف سی نور ولی، ائی جی پولیس اختر حیات گنڈاپور، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، چیف کلیکٹر خیبر پختونخواہ سعید اکرم، ڈی جی کسٹم انٹیلیجنس فیض احمد اور کلیکٹرز سمیت شہید اہلکاروں کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ کے بعد کسٹم کے چاک و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی دی جبکہ سبھی اعلی حکام نے شہداء کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے یہ واقعہ جمعرات کے روز ڈی ای خان کی تحصیل درہ بند میں پیش ایا تھا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ سے کسٹم انٹیلیجنس کے 5 اہلکار شہید ہوئے تھے جن میں انسپکٹر محمد اسلم مروت، حوالدار عنایت اللہ، اکبر زمان اور سپاہی افتخار عالم اور شہاب علی شامل ہیں فائرنگ سے راہگیر صفت اللہ اور ایک بچی لائبہ بھی شہید ہوئیں ہیں کسٹم ہاؤس پشاور میں جن دو اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی ان میں افتخار عالم کا تعلق ترناب ضلع چارسدہ اور شہاب علی کا تعلق ضلع مردان سے ہے۔گورنر حاجی غلام علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کسٹم حکام کا دہشت گردی سے کوئی لینا دینا نہیں تمام لا انفورسمنٹ ایجنسیز کو اس بارے بہتر حکمت عملی اپنانی ہوگی تاکہ ان جیسے واقعات کا تدارک کیا جا سکے ان کا کہنا تھا کہ واقعہ میں جو بھی ملوث پایا گیا ان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ چیف کلیکٹر کسٹم سعید اکرم نے بتایا کہ شہداء پیکج کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کے ورثا کو ایک نوکری اور بھاری رقم سے نوازا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے