میرپور (مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر ریونیواینڈ اسٹیٹ نزیر احمد عباسی نے کہا کہ ہماری مشکلات ابھی کم نہیں ہوئی لیکن عوام کی مدد سے انشاء اللہ فتح عمران خان کی ہوگی ہم اس سسٹم کے خلاف لڑ رہے ہیں ہماری لڑائی کسی ادارے سے نہیں ہم اس ملک سے کرپش ختم کرنا چاہتے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی ہو عام شہریوں کو انصاف ملے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے میرپور اور بانڈا علی خان آمد کے موقع پر اپنے جگہ جگہ شاندار استقبال کے موقع پر استقبالیہ تقریبات سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پررکن قومی اسمبلی علی خان جدون، نقیب اللہ خان اور دیگر قائدین موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ عوامی مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔نزیر عباسی صوبائی کابینہ کا حصہ بننے کے بعد علی خان جدون کے ہمراہ اپنے حلقے کے دورے پر یونین کونسل میر پور پہنچے تو اہلیان علاقہ نے جگہ جگہ ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ نزیراحمد عباسی نے کہا کہ ہمیں الکشن مہم نہیں کرنے دی گئی اور ہم اپنے حلقے کے عوام کے پاس نہیں جا سکے اس کے باوجود عوام نے عمران خان کے وژن کو ووٹ دیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاخیبر پختونخوامیں زمین کی خریدو فروخت ٹیکس میں اگلے بجٹ میں صوبائی ٹیکس میں کمی کی جائے گی اور خانہ کاشت کے مسلے کو بھی جلد حل کیا جائے گا۔ انھوں نے الیکشن میں بھرپور سپورٹ پر ووٹر زکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے حصے کا کام بہت خوب کیا اب ہم پر فرض ہو گیا کے آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل ہوں۔