جنوبی وزیرستان(مانند نیوز) ایس ایچ او تھانہ مکین کی بھتہ خوری کے خلاف تاجر برادری کا مکین بازار میں احتجاجی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق بروز اتوار جنوبی وزیرستان تحصیل مکین بازار کے سینکڑوں تاجروں نے تمام کاروباری مراکز بند کرکے ڈھول کی تھاپ پر تھانہ مکین ایس ایچ او کی بھتہ خوری کے خلاف آحتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرے سے تاجر یونین رہنما ملک ریاض محسود اور محمد زمان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے تھانہ مکین ایس ایچ او کی لوٹ مار نے دوکانداروں کا جینا حرام کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او دوکانوں پر تشدد کر کے ان سے سامان گاڑیوں میں ڈال کر تھانے منتقل کر دیتا ہے اور پھر ان سے لاکھوں روپے بھتہ وصولی کے بعد چھوڑ دیا جاتا ہے، مقررین کا کہنا تھا ایس ایچ او علاقے میں ہونے والی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کے بجائے تاجروں سے بھتہ وصولی کا دھندا جاری رکھے ہوئے ہیں، مقررین کا کہنا تھا کہ ڈی سی کلرک مکین نرخنامے کا بہانا بناکر قصابوں اور مرغی فروشوں سے مفت گوشت اور مرغی لے جاتے ہیں، مقررین نے ائی جی پولیس خیبر پختونخواہ اور کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سے آصلاح احوال کا مطالبہ کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مذکورہ بھتہ خوروں کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی تو تاجر برادری احتجاج سمیت تمام رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردینگے۔