ریاض (مانند نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے میں 14 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار کر لیا۔ غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ گرفتاریاں 11 اپریل سے 17 اپریل 2024 کے درمیان ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان میں سے 4672 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 3763 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 1430 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 996 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 33 فیصد یمنی، 64 فیصد ایتھوپی جبکہ تین فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے