استنبول (مانند نیوز ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کی بھاری قیمت ادا پڑے گی،اسرائیل کو شکست دینے کے لیے فلسطینیوں کے مضبوط اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔غزہ کی صورت حال پر حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی استنبول میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات ہوئی۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب ارگان نے واضح کیا کہ اسرائیل کو فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کی بھاری قیمت ادا پڑے گی۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان واقعات کے دوران غزہ سے توجہ نہیں ہٹنی چاہیے، اسرائیل کو شکست دینے کے لیے فلسطینیوں کے مضبوط اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ترکیہ غزہ کے اہم انسانی امدادی شراکت داروں میں سے ایک ہے، جو خطے میں 45 ہزار ٹن سامان اور ادویات فراہم کررہا ہے۔ گزشتہ سال رجب طیب اردگان نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو نازی رہنما ایڈولف ہٹلر سے تشبیہ دی اور 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد حماس کے خلاف اس کی جارحیت کی وجہ سے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے