پشاور(مانند نیوز ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 3ججوں نے حلف اٹھالیا۔پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس خورشید اقبال سے حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں پشاور ہائی کورٹ کے ججوں، ایڈووکیٹ جنرل اور وکلا نے شرکت کی۔ پشاور ہائی کورٹ میں مستقل ہونے والے ججوں کی تعداد 14 ہوگئی، جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس خورشید اقبال کے مستقل ہونے کی منظوری صدر مملکت آصف علی زرداری نے دی تھی۔واضح رہے کہ 20 اپریل کو جسٹس اشتیاق ابراہیم نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے