جمرود(نمائندہ مانند )میرے ماموں کو جمرودپولیس نے پکڑ کران پر آئس کا جھوٹا کیس بنایا ہے، عدالت میں بھی پیش نہیں کیا جارہا۔ انصاف دلائی جائے۔ پریس کانفرنس ضلع خیبرتحصیل جمرودعلاقہ شاکس سے تعلق رکھنے والا عمرخان نے گرفتار حاجی محمد کے بچوں سمیت جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس رکرتے ہوئے کہا کہ میرے ماموں حاجی محمد علاقہ شاہ کس میں اپنے کنبے کی کفالت کیلئے چوکیداری کرتاہے۔گزشتہ ماہ چھ مارچ کو تختہ بیگ کے انچارج بخت منیر،حضرت منیر اورمولاداد نے ان کو کال کرکے کہا کہ وہ ان کے گھر کچھ معلومات حاصل کرنے آرہے ہیں چائے وغیرہ کا بدوبست بھی کریں پولیس اہلکاران پہنچتے ہی حجرے سے میرے ماموں کو اُٹھا کر تھانہ جمرود لے گئے اور وہاں ان پر تین کلو آئس کی جھوٹی ایف آئی آر بھی درج کرا دی جبکہ ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا ہے لیکن ابھی تک ان کو عدالت میں بھی پیش نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرا ماموں بے گناہ ہے اور منشیات سے انکا دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ان کے پکڑنے کے بعد گھر میں فاقے پڑگئے ہیں انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہیں کہ میرے بیگناہ ماموں کوجمرودپولیس سے رہا کرکے ان کے بچوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔