کرم (مانند نیوز)ضلع کرم میں کوچی کے مقام پر ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور دیگر اداروں کی مدد سے کئی دیہاتوں کو دریا بُرد ہونے سے بچالیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو اطلاع ملی کہ کوچی کے مقام پر قمر کلئے، مینز کلئے اور دیگر دیہات کا دریائے کرم میں شدید طغیانی کی وجہ سے دریا بُرد ہونے کا خدشہ ہے جس اس پر ڈپٹی کمشنر کرم بمع اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم حفیظ الرحٰمن شاہ،ایکسین محکمہ ایریگیشن ممریز خان ایس ڈی او ایریگیشن، ایس ڈی او تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن صدہ، تحصیل چیئرمین ارشد زمان اور دیگر متعلقہ حکام ہیوی مشینری کیساتھ موقع پر پہنچ گئے اور دیہاتوں کو بچانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کرم کی نگرانی میں آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ بلڈوزر کی اشد ضرورت پڑنے پر پاک فوج 73 بریگیڈ 10 سندھ اڑاولی کے کمانڈنگ آفیسر کرنل حشمت اللہ اور 14 انجینئر کے کرنل عبداللہ کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پر مشینری فراہم کی گئی اور پاک فوج کے جوانوں ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی دن رات کوششوں سے مذکورہ دیہات کو بچا لیا گیا۔ اہلیان علاقہ نے پاک فوج، ڈپٹی کمشنر کرم اور دیگر اداروں کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں عوام کو بچایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے