کرک (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن نے ورکنگ فوکس سکول جیل چوک کے قریب مفادِ عامہ کے پیشِ نظرورکنگ فوکس سکول کرک کے باہر نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل کروا دیا۔ ضلعی انتظامیہ کرک کی ہدایت پر میٹراکان کمپنی کے حکام کے تعاون سے مذکورہ نکاسی آب کیلئے پائپ لائن پر کام کا آغاز کردیا گیا جس کی نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون کرک شمیم اللہ کررہے ہیں۔یاد رہے کہ مذکورہ روڈ پر سکول کے ساتھ ساتھ ہسپتال سمیت کئی سرکاری دفاتر بھی واقع ہیں۔ٹریفک رش کی وجہ سے عوام کو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کرک اور دوسرے ضلعی انتظامی افسران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے