کراچی(مانند نیوز ڈیسک)سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے،اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ماڑی پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تیل اور گیس کی دریافت سندھ کے شہر ڈھرکی سے ہوئی، ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ نئی دریافت سے یومیہ 1040 بیرل خام تیل حاصل ہو گا، ماڑی فیلڈ کے کنویں شوال1- سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔شوال 1- پر کام کا آغاز 27 جنوری 2024 سے شروع کیا تھا، کنویں کو 1136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا۔ماڑی پیٹرولیم کے اعلامیے کے مطابق ایم پی سی ایل کے ایم ڈی فہیم حیدر نے دریافت کو کمپنی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کے لئے یک قابل ذکر کامیابی قرار دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے