ہری پور(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمدنے آج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور کے ہمراہ داخلہ مہم کے تحت مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کیا اور بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کیں۔بعد میں انہوں نے گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 ہری پور میں جاری میٹرک کے امتحانات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔