لوئر چترال(مانند نیوز) لوئر چترال میں طوفانی بارشوں کے بعد بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں حالیہ بارشوں کے بعد ضلع لوئر چترال میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر روڈ کلئیرنس آپریشن جاری ہیں۔ تمام ادارے الرٹ ہیں۔ اے سی یو ٹی خلیل اللہ نے ایس ایچ او گرمچشمہ کے ہمراہ سلائڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ اے سی نے گرم چشمہ آرایچ سی اور پل پہ جاری کام کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی کہ رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کرکے سفر کریں۔ اس کے علاوہ ایکسن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن لوئر چترال کی خصوصی ہدایت پر حالیہ بارشوں کے بعد مختلف جگہوں میں واٹر سپلائی اسکیمز کی بحالی کا کام جاری ہے۔ واٹر سپلائی سکیمز فیض آباد اولڈ، فیض آباد نیو،مستجپاندہ اور بلچ کو بحال کیا گیا ہے اور صارفین کو پانی کی سپلائی بحال کردی گئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے