بٹ خیلہ(مانند نیوز)نوتعینات اے سی بٹ خیلہ ریاض علی محسود نے چارج سنبھالیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بٹ خیلہ ریاض علی محسود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے چارج سنبھالتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ وہ عوام کو انصاف فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ان کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور ان کے دفتر کا دروازہ عوام الناس کے لئے ہمیشہ کھلا رہے گا۔