راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیسز کا سامنا کریں گے، کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز زندہ لاشیں ہیں، سب ایک ایک کرکے ختم ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے، تمام کیسز کا سامنا کریں گے۔ القادر یونیورسٹی کیس کے فیصلے تک بشریٰ بی بی کو کیسوں میں گھسیٹا جاتا رہے گا۔ عدت کیس بھی بے ہودہ ہے، سائفر کیس بھی ان سے نہیں سنبھل رہا، اسے بھی ختم کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کیسز میں ججز پر دبائو ہے کہ انہیں کیسے جاری رکھا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے