تاشقند(مانند نیوز ڈیسک)سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے مابین سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے شراکت داری کا اہم معاہدہ طے پا گیا۔ ازبکستان سے کے ٹریڈ سیکیورٹیز اور انشر کیپیٹل نے سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سرحد پار سرمایہ کاری کی حمایت کے لیے ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔ انشر کیپیٹل ازبکستان کا سب سے بڑا انویسٹمنٹ بینک ہے جبکہ خادم علی شاہ بخاری سیکیورٹیز لمیٹڈ (KASB) پاکستان میں قائم ایک اسٹاک اور کموڈٹی بروکریج ہے۔کے اے ایس بی لمیٹڈ پاکستان میں سعودی مارکیٹ کی فعال کوریج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے، دونوں فرمز سرمایہ کاروں کو مالیاتی مشاورتی اور کارپوریٹ فنانس سروسز فراہم کریں گی۔ کے اے ایس بی لمیٹڈ اور انشر کیپیٹل مارکیٹ کی توسیع اور غیر ملکی سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے کام کریں گی۔ دونوں فرمز پاکستان، ازبکستان اور سعودی عرب میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کی مدد اور رہنمائی کے لیے سرگرم رہیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے