اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)چاند ستاروں کو دیکھنے کے شوقین آج رات ’گلابی چاند‘ کے قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج رات رواں ماہ کا دوسرا شاندار قدرتی نظارہ دکھائی دینے والا ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں سورج گرہن کا مشاہدہ کیا گیا تھا تاہم اب مکمل چاند جسے ’گلابی چاند‘ بھی کہا جاتا ہے نظر آئے گا۔اپریل میں نظر آنے والے مکمل گلابی چاند کو اسپراؤٹنگ گراس مون، ایگ مون اور فش مون بھی کہا جاتا ہے۔اپریل کے پورے چاند کو ’گلابی چاند‘ کیوں کہا جاتا ہے؟ناسا کے مطابق گلابی چاند آج بروز منگل (23 اپریل 2024) امریکی وقت کے مطابق شام 7بج کر49 منٹ پر نظر آئے گا جب مکمل چاند سورج کے سامنے مگر مخالف سمت پر ہوگا۔دریں اثنا، ’گلابی چاند‘برطانیہ، آئرلینڈ، پرتگال، مشرقی یورپ، افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا کے وقت کے مطابق بدھ کو نظر آئے گا، جس کا نظارہ پیر کی صبح سے جمعرات کی صبح تک کیا جاسکے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے