لوئردیر (مانند نیوز)گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 چکدرہ کے اساتذہ اور طلباء نے داخلہ مہم کے حوالے سے ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا۔ سکول داخلہ آگاہی مہم میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی سید سردار بادشاہ، ایس ڈی او میل ظاہر الدین، شال محمد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 چکدرہ کے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ واک شرکاء نے جی پی ایس نمبر 1 چکدرہ سے پیدل واک کرتے ہوئے پریس کلب چکدرہ کے سامنے پہنچ کرمقررین نے تعلیم کی اہمیت، علم کی حصول پر مختصراً روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا صوبے کے ہر بچے کو مفت تعلیم فراہم کرتا ہے۔ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے قیام سے سرکاری سکولوں کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت سرکاری سکولوں میں اعلیٰ تعلیم، مفت کتابیں، اعلیٰ کوالیفائیڈ ٹیچنگ سٹاف، جدید طرز تعلیم، ناظرہ قرآن کے ساتھ ساتھ تمام تر سہولیات مہیا کرتی ہیں۔ والدین، سرپرست اپنے بچوں کو سرکاری سکول میں داخل کرائیں تاکہ روشن مستقبل آپ کے بچوں کی زینت بنے۔