ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عمر، تحصیل میئرز پیر اسلام غازی، افضل حسین اور ناصر نے ڈپٹی کمشنر آفس ملاکنڈ میں حالیہ بارشوں کے دوران زخمی اور جانبحق ہونے والوں کے ورثاء اور تباہ شدہ مال مویشیوں کے مالکان کو امدادی چیکس دیئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معاوضہ قیمتی جانوں کا نعیم البدل نہیں ہے مگر اس بات کا اعادہ ہے کہ غم کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ غم زدہ خاندانوں کی اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کو ہر قسم ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ متاثرین نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے رسپانس / امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور دکھ کی اس گھڑی میں انتظامی افسران کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔اسی طرح ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملاکنڈ نور حیات نے درگئی اور سخاکوٹ بازاروں میں نانبائیوں کی دکانوں پر روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔ کم وزن روٹی فروخت کرنے پر گیارہ نانبائیوں کو جیل بھیج دیا گیا۔ انہوں نے تمام نانبائیوں کو پورے وزن کے ساتھ روٹی فروخت کرنے کی ہدایت کی اور خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔