دیر بالا (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر بالاعرفان علی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر نے تحصیلدار شرینگل بلال سید کے ہمراہ پاتراک میں مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شرینگل نے پیٹرول اور ڈیزل کی گیج اور ریٹس چیک کئے۔اس کے علاوہ پیٹرول پمپس میں آگ بجھانے کے آلات بھی چیک کئے گئے۔ انہوں نے دو پیٹرول پمپس کی گیج میں نمایاں فرق پایا۔ جس کی خلاف کارروائی کرتے ہوئے دونوں پیٹرول پمپس کے مالکان کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کیساتھ ساتھ جیل جانا ہوگا۔